شعیب اختر
مجھے یہ دیکھ کر کوئی تعجب نہیں ہوا کہ بھارت چمپئنز ٹرافی جیت گیا۔ وجہ یہ ہے کہ بھارت ایک مکمل پلان کے ساتھ ٹرافی میں اترا تھا۔ انہوں نے اپنے سکواڈ میں چار بہترین سپنرز شامل کیے تھے، جبکہ ہمارے پاس صرف اغا سلمان اور خوش دل شاہ جیسے سپنرز تھے۔ یہی فرق ہوتا ہے پلان بندی اور حکمت عملی کا۔ جس ٹیم کے پاس ویرات کوہلی، روہت شرما جیسے کھلاڑی ہوں، اس سے بڑی خوش قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے؟ یہ کھلاڑی نہ صرف ٹیم کے لیے لڑتے ہیں بلکہ اہم موقع پر پرفارمنس بھی دیتے ہیں۔ اگر ویرات کوہلی نہیں چلتے تو روہت شرما جیسے کھلاڑی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ اس وقت بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے، اور اسے صرف ایک برا دن ہی ہرا سکتا ہے۔
ہماری پاکستانی ٹیم کے پاس بھی اغا سلمان اور رضوان جیسے دلیر کھلاڑی موجود ہیں، 😃😵لیکن ہمیں اپنی حکمت عملی اور پلان بندی پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے